فواد چودھری کا
پی ٹی آئی اور عمران خان سے علیحدگی کا اعلان
سیاست سے بریک
لے رہا ہوں، پی ٹی آئی کی پارٹی پوزیشن سے بھی استعفا دیتا ہوں۔ سینئر مرکزی
رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری کا ٹویٹ
اسلام آباد (اخبارتازہ
ترین ۔ 24 مئی 2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنماء فواد چودھری نے پی
ٹی آئی اور عمران خان سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان
میں پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی
پہلے ہی مذمت کرچکا ہوں۔ میں نے سیاست سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی
پارٹی پوزیشن سے بھی استعفا دیتا ہوں اور عمران خان سے بھی علیحدہ ہونے کا اعلان
کرتا ہوں۔
یاد رہے 9 مئی
کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے عامر کیانی، شیریں مزاری، اجمل وزیر، چودھری وجاہت حیسن
سمیت متعدد سرکردہ رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
گزشتہ روز تحریک
انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے پریس
کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پریس کانفرنس دو باتوں کے اعلان کے لیے کی ہے۔
پہلی بات یہ ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے مقدمات کی مذمت کرتی ہوں اور اس حوالے سے بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کروایا ہے۔میں ہر ادارے پر حملے کی مذمت کرتی ہوں۔ ہمیشہ ہر تشدد کی مذمت کی ہے۔ ریاستی علامتوں کو نشانہ بنانے کو سب کی مذمت کرنی چاہئیے۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ 12 دن قید میں رہی اس دوران صحت بھی متاثر ہوئی اور میری بیٹی کو بھی آزمائش سے گزرنا پڑا۔
شیریں مزاری نے
اعلان کیا کہ میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں۔ آج سے پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی
جماعت کا حصہ نہیں ہوں گی۔شیریں مزاری نے کہا کہ جب میرے شوہر زندہ تھے اور بات تھی
، بہت ساری چیزیں برداشت کیں۔اب میری پہلی ترجیح میرا خاندان ہے۔اسی طرح تحریک انصاف
کے سرگرم رہنماء فیاض الحسن چوہان بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں، انہوں نے
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے کسی نے زبانی ،
کلامی یا ترجمانوں کی میٹنگ میں کسی سمجھایا ہو کہ سیاست عدم تشدد کے ساتھ کرنی
چاہیئے، عمران خان کو کہا تھا کہ ریاست مخالف پالیسی چھوڑ دیں، ریاست اور اداروں
سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں۔
پچھلے ایک سال
سے میں پارٹی میں کھڈے لائن تھا، میں نے کسی کی سفارش کے ساتھ میڈیا ایڈوائزر کا
عہدہ لیا، لیکن پانچ دنوں کے بعد زمان پارک اور بنی گالہ میں میرا داخلہ بند کردیا
گیا تھا۔ پچھلے سال مئی میں نے عمران خان کو7منٹ کا میسج کیا، 6 بار عمران خان کو
پانچ منٹ کی ملاقات کیلئے میسج کیا، لیکن کسی نے کان میں ڈال دیا کہ فوج کا بندہ
ہے، میسج کے بعد پارٹی کی کور کمیٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
جیل سے رہائی کے بعد میں گھر والوں سے پوچھا میرا گھر برباد کردیا گیا ، کیا عمران خان نے میرے حق میں کوئی بیان دیا ہے؟ زوم میٹنگ میں بیٹھتا تھا، لیکن مجھے ملنے کی کوئی اجازت نہیں تھی، مجھ پر کاٹا لگ گیا اور باقی لوگ مقبول ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔
0 Comments