دبئی میں 33 سال سے قمست آزامائی کرنے والے پر قدرت مہربان ہوگئی

76 سالہ سفیراحمد نے دبئی ڈیوٹی فری قرعہ اندازی میں 10 لاکھ امریکی ڈالر جیت لیے

دبئی (  خلیج ٹائم ۔ 21 دسمبر 2022ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں 33 سال سے قمست آزامائی کرنے والے ایشیائی شہری پر قدرت مہربان ہوگئی اور 76 سالہ سفیراحمد نے دبئی ڈیوٹی فری قرعہ اندازی میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام جیتا لیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں مقیم ایک 76 سالہ بھارتی تارک وطن سفیر احمد 1989ء سے دبئی ڈیوٹی فری پروموشنز کے لیے ٹکٹ خرید رہے ہیں اور بالآخر تین دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد ان کا سب سے بڑا خواب پورا ہوا اور انہوں نے 10 لاکھ امریکی ڈالر (36 لاکھ 70 ہزار درہم) کا انعام جیت لیا۔
دبئی میں 33 سال سے قمست آزامائی کرنے والے پر قدرت مہربان ہوگئی
دبئی میں 33 سال سے قمست آزامائی کرنے والے پر قدرت مہربان ہوگئی

بتایا گیا ہے کہ امارات میں 46 سال سے مقیم تین بچوں کے والد سفیر احمد فائر پروٹیکشن سسٹم فراہم کرنے والی اپنی کمپنی چلاتے ہیں، یہ سن کر وہ خود کو چاند محسوس کر رہے ہیں کہ اب وہ ایک کروڑ پتی شخص ہیں، اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا "شکریہ دبئی ڈیوٹی فری! یہ رقم ایک طویل انتظار کے بعد ملی جو اب آگے زندگی کا ایک طویل سفر طے کرنے میں معاون ثابت ہوگی"۔

معلوم ہوا ہے کہ سفیر احمد کے علاوہ ایک اور ہندوستانی شہری نے دبئی ڈیوٹی فری کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ قرعہ اندازی میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام حاصل کیا، بھارت میں مقیم Roymiranda Rollent ٹکٹ نمبر 1946 کے ساتھ کروڑ پتی بن گیا، جو اس نے 29 نومبر کو ترویندرم جاتے ہوئے خریدا جب کہ رولنٹ اور احمد بالترتیب 201 ویں اور 202 ویں ہندوستانی شہری ہیں جنہوں نے 1999ء میں ملینیم ملینیئر پروموشن کے آغاز سے لے کر اب تک 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام جیتا۔

خلیجی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دبئی ڈیوٹی فری نے 17 سے 20 دسمبر تک اپنی سالگرہ منائی اور اس موقع پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو 3 دنوں کے دوران تجارتی سامان کی ایک وسیع رینج پر 25 فیصد خصوصی رعایت کے ساتھ خوش آمدید کہا۔

Post a Comment

0 Comments